صنم چوہدری کی شادی، تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

صنم چوہدری کی شادی، تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی
صنم چوہدری کی شادی، تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری میں شادیوں کا سیزن چل رہا ہے۔ چند روز قبل میرا سیٹھی کی سادگی کے ساتھ شادی کی خبر آئی، جس کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر لوگوں نے خوب سراہا اور اب اداکارہ صنم چوہدری کی شادی کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق صنم چوہدری کچھ عرصہ قبل شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ چکی تھیں۔ انہوں نے امریکی شہر نیویارک میں مقیم پاکستانی گلوکار اور میوزک کمپوزر سومی چوہان کے ساتھ شادی کی ہے۔

View this post on Instagram

Alhamdulillah♥️

A post shared by sanam chauhdry (@sanamchauhdry) on


انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ عروسی جوڑے میں ہوتی ہیں اور گھونگھٹ کی اوٹ سے نکاح نامے پر دستخط کر رہی ہوتی ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے ’الحمد اللہ‘ لکھا۔ایک اور تصویر میں شرمائی لجائی اپنے دولہا کا بازو پکڑے بیٹھی ہوتی ہیں۔ اس تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ”ہمیشہ کے لیے میرا۔۔قابل تعریف ہے ناں؟“ایک اور تصویر میں دولہا اپنی دلہن کا گھونگھٹ اٹھا رہا ہوتا ہے۔

View this post on Instagram

Forever mera @someechohan ♥️

A post shared by sanam chauhdry (@sanamchauhdry) on

ان یہ تصاویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہیں اور ہزاروں لوگ صنم اور سومی کی جوڑی کو پسند کر رہے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ صنم چوہدری نے اپنے کیریئر کے دوران کئی ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ’آسمانوں پر لکھا‘ ، ’ میرے مہرباں‘،’کٹھ پتلی‘ ،’میرے ابو‘ و دیگر شامل ہیں۔

View this post on Instagram

Forever meri ???? @sanamchauhdry #nikaahfied

A post shared by SOMEE CHOHAN ???????? (@someechohan) on

مزید :

تفریح -