آن لائن محبت، لڑکی لڑکے کے پیار میں ڈوب گئی، لیکن وہ آدمی دراصل اس کی سہیلی نکلی، ایسا کیوں کیا؟ جان کر کوئی بھی پریشان ہو جائے

آن لائن محبت، لڑکی لڑکے کے پیار میں ڈوب گئی، لیکن وہ آدمی دراصل اس کی سہیلی ...
آن لائن محبت، لڑکی لڑکے کے پیار میں ڈوب گئی، لیکن وہ آدمی دراصل اس کی سہیلی نکلی، ایسا کیوں کیا؟ جان کر کوئی بھی پریشان ہو جائے

  



بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک لڑکی کو اس کی بہترین سہیلی نے ہی ایسے طریقے سے لوٹ لیا کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق ژی ژی نامی اس لڑکی کو انٹرنیٹ پر ایک شخص سے محبت ہوئی۔ لڑکے نے اسے بتایا کہ وہ بحری جہاز پر کام کرتا ہے اور سالہا سال تک چین سے باہر رہتا ہے۔ یوں گزشتہ 8سال سے ژی ژی اس شخص سے محبت کرتی رہی۔ اس دوران وہ دونوں کبھی ایک بار بھی ایک دوسرے سے نہیں ملے۔

وہ لڑکا گاہے بگاہے اس سے رقم مانگتا رہتا اور ژی ژی اسے رقم بھیج دیتی۔ یوں لڑکے نے آہستہ آہستہ ژی ژی کو اس کی تمام جمع پونجی سے محروم کر دیا۔ پھر اچانک اس شخص نے ژی ژی کے ساتھ رابطہ ختم کر دیا جس پر وہ پولیس کے پاس چلی گئی۔ جب پولیس نے تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ ژی ژی کا محبوب کوئی مرد نہیں بلکہ ژی ژی ہی کی بہترین سہیلی تھی۔ اسی نے سوشل میڈیا پرمرد کی شناخت سے جعلی اکاﺅنٹ بنا کر ژی ژی کو اپنی محبت کا یقین دلایا اور اسے لوٹتی رہی۔ رپورٹ کے مطابق ملزمہ نے ژی ژی سے مجموعی طور پر 55ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 1کروڑ 10لاکھ روپے)ہتھیائے۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس