سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کب سے شروع ہوگی؟ فروغ نسیم نے بتادیا

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کب سے شروع ہوگی؟ فروغ نسیم ...
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کب سے شروع ہوگی؟ فروغ نسیم نے بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر قانون فر وغ نسیم نے کہاہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت 6 ماہ بعد ختم نہیں ہوگی۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت آج رات 12بجے شروع ہوگی، دشمن چاہتاہے کہ معاملے کوخراب کیاجائے۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فر وغ نسیم نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت 6 ماہ بعد ختم نہیں ہوگی۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت آج رات 12بجے شروع ہوگی، دشمن چاہتاہے کہ معاملے کوخراب کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل باجوہ آئین کے ساتھ ڈٹ کرکھڑ ے ہیں۔ہمیں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کابھرپورساتھ دیناچاہیے ۔عدالت نے جودرست سمجھا وہ کیا،ہم سب کوعدالت کااحترام کرناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور عدلیہ ملکی ادارے ہیں ان کادفاع کرناچاہیے۔ ملکی اداروں پرسیاست نہ کی جائے۔کوئی سمری مستردنہیں کی گئی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں