معاون خصوصی اطلاعات نے آرمی چیف سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کردی

معاون خصوصی اطلاعات نے آرمی چیف سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کردی
معاون خصوصی اطلاعات نے آرمی چیف سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کچھ چینل پر یہ کہا جارہاہے کہ آرمی چیف کی جومدت ہے وہ چھ ماہ بعد جب قانون بن جائے گا ، اس وقت سے شروع ہوگی لیکن ایسی بات نہیں ہے ۔
سپریم کورٹ کافیصلہ آنے کے بعد میڈ یاسے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس کیس کو کسی شخصیت کے ساتھ نہ جوڑاجائے ، عدالت نے جو لیت ولعل تھے ان کودرست کرنے کا موقع دیاہے ۔
معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج جمہوریت کی جیت ہوئی ہے اور جو پاکستان کے باہر پاکستان کو عدم استحکام کاشکار کرنے کی امیدیں لگاکربیٹھے تھے ، ان کوناکامی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کچھ چینل پر یہ کہا جارہاہے کہ آرمی چیف کی جومدت ہے وہ چھ ماہ بعد جب قانون بن جائے گا ، اس وقت سے شروع ہوگی لیکن ایسی بات نہیں ہے چیف آف آرمی سٹاف کی مدت آج سے ہی شروع ہوگی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -