”میوزیکل کنسرٹ کی وجہ سے پچ کی تیاری میں بہت مشکل پیش آئی اور۔۔۔“ دوسرے ٹیسٹ سے قبل کیوریٹر نے حیران کن انکشاف کر دیا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھی پریشان ہو جائیں

”میوزیکل کنسرٹ کی وجہ سے پچ کی تیاری میں بہت مشکل پیش آئی اور۔۔۔“ دوسرے ٹیسٹ ...
”میوزیکل کنسرٹ کی وجہ سے پچ کی تیاری میں بہت مشکل پیش آئی اور۔۔۔“ دوسرے ٹیسٹ سے قبل کیوریٹر نے حیران کن انکشاف کر دیا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھی پریشان ہو جائیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ میں پچ کی دغا بازی کا خدشہ، ایک ہفتے قبل ہی سٹیڈیم میں ہونے والے میوزیکل کنسرٹ نے میدان کی حالت خراب کردی، کیوریٹر ڈیمین ہوگ کا کہنا ہے کہ پچ کی تیاری کیلئے مناسب وقت نہیں مل سکا اور خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹیسٹ جمعے کو ایڈیلیڈ اوول میں شروع ہوگا، روایتی طور پر اس وینیو کو کینگروز کی پسندیدہ شکارگاہ کہا جاتا ہے اور آسٹریلین ٹیم نے اس میدان میں پنک بال سے کھیلے جانے والے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی تاہم اس بار پچ کا رویہ غیر یقینی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے اسی سٹیڈیم میں معروف بینڈ یوٹوکا کنسرٹ ہوا تھا جس کیلئے ایک بہت بڑا سٹیج تیار کیا گیا اور 35ہزار شائقین موسیقی سے لطف اندوز ہونے کیلئے آئے، اس تقریب کی وجہ سے ناصرف میدان کی گھاس خراب ہوئی بلکہ پچ کی تیاری کیلئے بھی مناسب وقت نہیں مل سکا، کیوریٹر ڈیمین ہوگ کو مختصر وقت میں دہرا چیلنج درپیش رہا جنہیں گراو¿نڈ کی حالت بہتر بنانے کے علاوہ باہر تیار کر کے لائی جانے والی پچ کو بھی 8 روز میں انٹرنیشنل میچ کے قابل بنانا تھا۔

ڈیمین 2015ءمیں وہاں پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے وقت بھی اسی طرح کی صورتحال کا سامنا کرچکے ہیں جنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنسرٹ ہونے کے بعد وینیو کو تیار کرنا ایک چیلنج تھا کیونکہ 4سے5گانوں پر وکٹ کے آس پاس ہی پرفارم کیا گیا،البتہ اب آﺅٹ فیلڈ تو کافی بہتر ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیاری میں مشکلات کے باوجود توقع ہے کہ ایڈیلیڈ کی روایتی پچ وکٹ باﺅلرز اور بیٹسمینوں، دونوں کو کارکردگی دکھانے کا موقع فراہم کرے گی، وکٹ پر کہیں گھاس اور کہیں کہیں سپاٹ بھی موجود ہیں، ہم نے اپنے طور پر تیاری کیلئے بہترین کوشش کی ہے، کیوریٹرز سے ہمیشہ توقعات ہوتی ہیں لیکن کبھی ہماری کوشش کامیاب ہوتی ہیں توکبھی نہیں، میچ کے دوران ہی اندازہ ہوگا کہ پچ کا رویہ پہلے جیسا ہوتا یا نہیں ہے۔

مزید : کھیل