”وزیر اعظم نے میری اور شہزاد اکبر کی کھنچائی ۔۔۔“فروغ نسیم بھی بو ل پڑے

”وزیر اعظم نے میری اور شہزاد اکبر کی کھنچائی ۔۔۔“فروغ نسیم بھی بو ل پڑے
”وزیر اعظم نے میری اور شہزاد اکبر کی کھنچائی ۔۔۔“فروغ نسیم بھی بو ل پڑے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ میڈیا پر بریکنگ نیوز چلائی گئی کہ وزیر اعظم نے میری اور شہزاد اکبر کی کھچائی کی ہے لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعدپریس کانفرنس کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے سلسلے میں عدالت اور اٹارنی جنرل کی طرف سے جو حکومت کی معاونت کی گئی ہے ، اس پر حکومت عدالت اور اٹارنی جنرل کا شکریہ ادا کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں جب کوئی بحث چلتی ہے تو جج صاحبان ہلکے پھلکے موڈ میں ماحول کوخوشگوار رکھنے کیلئے کوئی بات کہہ دیتے ہیں جیسے چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ اس طرح آرمی چیف تو آپ بھی ہوسکتے ہیں ، اس کوبھی بریکنگ نیوز کے طور پرچلایا گیا ۔

فروغ نسیم کا کہناتھا کہ پھرکسی نے کہا کہ وزیر اعظم نے فروغ نسیم اور شہزاد اکبر کی بڑی کھچائی کی ہے لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ۔ اس کو بریکنگ نیوز کے طور پر چلایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیس بہت حساس کیس تھا، یہ کیس پاکستان کی سکیورٹی سے متعلق تھا ۔ وکیل اور جج کے درمیان مکالمے کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ فیصلہ آرہاہے ۔انہوں نے کہا کہ جس نے اٹھارویں ترمیم بنائی ، ان سے پوچھیں یہ قانون ٹھیک کیوں نہیں کیا ؟ رہنمائی کرنے پر چیف جسٹس کے شکرگزار ہیں۔

مزید : قومی