وزیراعظم عمران خان نےپارلیمانی  پارٹی کا طلب کردہ اِجلاس اچانک ملتوی کردیا

وزیراعظم عمران خان نےپارلیمانی  پارٹی کا طلب کردہ اِجلاس اچانک ملتوی کردیا
وزیراعظم عمران خان نےپارلیمانی  پارٹی کا طلب کردہ اِجلاس اچانک ملتوی کردیا

  



اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے  پارلیمانی  پارٹی کا طلب کردہ اجلاس اچانک ملتوی کردیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان  کی جانب سےطلب کردہ پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج شام چھ بجےپارلیمنٹ ہاؤس میں ہوناتھا،اس اجلاس کیلئے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے ،متعلقہ اداروں کے سرکاری حکام پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے تھے، وزیراعظم چیمبر بھی کھول دیا گیا تھا تاہم اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا اور پاکستان  تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا  طلب کردہ ہنگامی اجلاس نہ ہوسکا۔

مزید : قومی