”بعض اوقات مشکل لگتاہے لیکن۔۔۔ “سپریم کورٹ کے فیصلے پر صدر کا اظہار مسرت

”بعض اوقات مشکل لگتاہے لیکن۔۔۔ “سپریم کورٹ کے فیصلے پر صدر کا اظہار مسرت
”بعض اوقات مشکل لگتاہے لیکن۔۔۔ “سپریم کورٹ کے فیصلے پر صدر کا اظہار مسرت

  



اسلام باد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر  عارف علوی نے آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے سپریم کورٹ سے فیصلہ آنے کے بعد پاکستان زندہ باد کانعرہ لگا کر خوشی کا اظہار کیا ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق سپریم کورٹ سے آرمی چیف توسیع سے متعلق فیصلہ آنے پر صدر عار ف علوی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ہمارے ادارے متحرک ہے اور جمہوریت بھی متحرک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات مشکل لگتاہے لیکن ہم بہت احتیاط کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ لمحا ت خوشی کے ہیں ۔ صدر مملکت نے اپنے بیان میں پاکستان زندہ بادکانعرہ لگاتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ۔

مزید : قومی