حکومت اتنی نا اہل ہے کہ کیا کہیں؟ اعتزاز احسن کا پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق اظہار مایوسی

حکومت اتنی نا اہل ہے کہ کیا کہیں؟ اعتزاز احسن کا پارلیمنٹ میں قانون سازی سے ...
حکومت اتنی نا اہل ہے کہ کیا کہیں؟ اعتزاز احسن کا پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق اظہار مایوسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئینی ماہر اعتزاز احسن نے کہاہے کہ عمران خان کی حکومت اتنی نا اہل حکومت ہے کہ اب اس کوکیا کہیں ؟ حکومت ایوان سے آئینی ترمیم نہیں کرواسکے گی ۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتراز احسن نے کہا کہ عمران خان کی حکومت اتنی نا اہل حکومت ہے کہ اب اس کوکیا کہیں ؟ ان کے لئے دوتہائی اکثریت کے ساتھ ایوان سے آئینی ترمیم کروانا ناممکن ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس ایوان میں بہت کم اکثریت ہے اور اپوزیشن کے ساتھ روابط بھی سب کے سامنے ہیں۔ اس لئے یہ ناممکن ہے کہ حکومت آرمی چیف کے تقرر و توسیع کے حوالے سے کوئی آئینی ترمیم پارلیمنٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور کرواسکے ۔

مزید :

قومی -