پرویز مشرف کو اب یہ کام کرلیناچاہئے ، تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا گرانقدر مشورہ

پرویز مشرف کو اب یہ کام کرلیناچاہئے ، تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا گرانقدر مشورہ
پرویز مشرف کو اب یہ کام کرلیناچاہئے ، تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا گرانقدر مشورہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ پرویز مشرف بیمار ہیں اور ان کی طر ف سے درخواست آئی تھی کہ خصوصی عدالت کا فیصلہ روکا جائے اور مجھے سنے بغیر فیصلہ نہ دیا جائے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ پرویز مشرف بیمار ہیں اور ان کی طر ف سے درخواست آئی تھی کہ خصوصی عدالت کا فیصلہ روکا جائے اور مجھے سنے بغیر فیصلہ نہ دیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اب پرویز مشرف کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیناچاہئے کیونکہ پہلے بھی عدالتیں ان کو بلابلا کرتھک گئی تھیں لیکن وہ نہیں آئے ۔ انہوں نے کہا کہ اب عدالت نے ان کوموقع دیاہے تو پرویز مشرف اپنا بیان ریکارڈ کروا دیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد