پرویز مشرف کیس کادفاع نہیں کرسکیں گے ، مظہر عباس کی پیشگوئی

پرویز مشرف کیس کادفاع نہیں کرسکیں گے ، مظہر عباس کی پیشگوئی
پرویز مشرف کیس کادفاع نہیں کرسکیں گے ، مظہر عباس کی پیشگوئی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ پرویز مشرف کا کیس بہت کمزور ہے تین نومبر کی ایمرجنسی کی نہ پارلیمنٹ نے ان کواجازت دی تھی اور نہ عدالتوں نے ، یہ ایک بہت کمزور کیس ہے جس کادفاع پرویزمشرف کے پاس نہیں ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عبا س نے کہا کہ پرویز مشرف جب بہت صحت یاب تھے ، ان کی جانب سے اس وقت بھی خصوصی عدالت میں بیان ریکارڈ نہیں کروایا تو اب جب وہ بیمار ہیں تو وہ کیا بیان ریکارڈ کروائیں گے ؟

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کا کیس بہت کمزور ہے تین نومبر کی ایمرجیسی کی نہ پارلیمنٹ نے ان کواجازت دی تھی اور نہ عدالتوں نے ، یہ ایک بہت کمزور کیس ہے جس کادفاع پرویزمشرف کے پاس نہیں ہے البتہ کابینہ او رحکومت میں ان کے کئی ساتھی موجود ہیں جوان کی طرف سے بیان ریکارڈ کراسکتے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد