”شاہین آفریدی میرے پاس آئے اور کہنے لگے“ فاسٹ باﺅلر نے ٹیکسی ڈرائیور سے کس زبان میں بات کی؟ دلچسپ انکشاف کر دیا

”شاہین آفریدی میرے پاس آئے اور کہنے لگے“ فاسٹ باﺅلر نے ٹیکسی ڈرائیور سے کس ...
”شاہین آفریدی میرے پاس آئے اور کہنے لگے“ فاسٹ باﺅلر نے ٹیکسی ڈرائیور سے کس زبان میں بات کی؟ دلچسپ انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں کو ریسٹورنٹ لے جانے والے بھارتی ٹیکسی ڈرائیور نے کرایہ وصول کرنے سے انکار کیا تو کھلاڑیوں نے انہیں کھانے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ بات پوری دنیا میں پھیل گئی۔
تفصیلات کے مطابق انڈین ٹیکسی ڈرائیور نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ میں کرکٹ کا مداح ہوں اور شاہین آفریدی کو کھیلتے ہوئے کافی مرتبہ دیکھ چکا ہوں۔ میں ائیرپورٹ سے سواری لے کر ہوٹل پہنچا تھا اور جب وہاں سے نکلنے لگا تو شاہین آفریدی کو دیکھا جو میری طرف آئے اور کہا کہ ہمیں یہاں کے بارے میں معلوم نہیں ہے، آپ ہمیں کسی بھارتی ریسٹورنٹ پر لے جائیں، ان کے ساتھ یاسر شاہ، محمد موسیٰ اور نسیم شاہ بھی تھے۔
انہوں نے بتایا کہ 10 منٹ کے سفر کے بعد ہم ہوٹل پہنچ گئے جس پر انہوں نے مجھ سے کرائے کا پوچھا تو میں نے کہا کہ یہ ٹیکسی بھارتی اور پاکستانی شہریوں کیلئے مفت ہے، میں نے میٹر بھی نہیں چلایا۔ انہوں نے کرایہ دینے کی بہت کوشش کی لیکن میں نے انکار کر دیا جس کے بعد انہوں نے کھانے کی دعوت دی۔

مزید :

کھیل -