چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نےسپریم کورٹ کےفیصلےپررائےدینےسے اِنکار کردیا

چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نےسپریم کورٹ کےفیصلےپررائےدینےسے اِنکار کردیا
چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نےسپریم کورٹ کےفیصلےپررائےدینےسے اِنکار کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما  اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نو منتخب چیئرمین رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ یہ ایک نالائق حکومت ہے اور ان کوکام کرنا ہی نہیں آتا ، سپریم کورٹ کے فیصلے پر ن لیگ کی جانب سے کوئی رائے نہیں دے سکتا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویرحسین نے کہا کہ یہ ایک نالائق حکومت ہے اور ان کوکام کرنا ہی نہیں آتا، کسی سطح پر بھی ان کو سنجیدگی کا مظاہر ہ کرنا نہیں آتا۔ رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا آفس بہت حساس ہے،اِس معاملے پرحکومت کوبہت سوچ سمجھ کرفیصلہ کرناچاہئےتھالیکن ہم شروع سے ہی کہہ رہے ہیں کہ یہ ایک نا اہل حکومت اور یہ ہر محا ذ پرناکام ہے۔اُنہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ چیزیں ٹھیک ہوں لیکن ابھی میں سپریم کورٹ کےفیصلے پر ن لیگ کی جانب سے کوئی رائے نہیں دے سکتا لیکن ہم چاہتے ہیں کہ معاملات اچھی طرح طے ہوں۔

مزید : قومی