”آرمی چیف کے معاملے پر دستور میں ترمیم کی ضرورت پڑ ی تو۔۔۔“ ماہر قانون اکرم شیخ نے بڑا دعویٰ کردیا

”آرمی چیف کے معاملے پر دستور میں ترمیم کی ضرورت پڑ ی تو۔۔۔“ ماہر قانون اکرم ...
”آرمی چیف کے معاملے پر دستور میں ترمیم کی ضرورت پڑ ی تو۔۔۔“ ماہر قانون اکرم شیخ نے بڑا دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ماہراکرم شیخ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے معاملے پر دستور میں ترمیم کی ضرورت پڑ ی تو اپوزیشن بھی اتنی ہی محب وطن ہے جتنی کہ حکومت ہے بلکہ اس سے زیادہ ہی ہوگی ۔
جیونیوزکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے اکرم شیخ نے کہا کہ آرمی چیف کے معاملے پر دستور میں ترمیم کی ضرورت پڑ ی تو اپوزیشن بھی اتنی ہے محب وطن ہے جتنی کہ حکومت ہے بلکہ اس سے زیادہ ہی ہوگی ۔
اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ جب سے وزیر اعظم عمران خان نے پہلے خط جاری کیاہے تو ن لیگ کے کسی بھی رہنما نے اس بات کو متنازعہ نہیں بنایااورنہ ہی کسی کو آرمی چیف یا فوج کے حوالے سے کوئی بیان دیتے دیکھا گیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مچان سے نیچے اتر کر زمین پر آکر اپنے اپوزیشن کے دوستوں سے بات کرنی پڑے گی ۔

مزید :

قومی -