موجودہ حالات میں پاکستان تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا،اِداروں کو اب آگے چلنا چاہیے:ڈاکٹر بابر اعوان

 موجودہ حالات میں پاکستان تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا،اِداروں کو اب آگے چلنا ...
 موجودہ حالات میں پاکستان تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا،اِداروں کو اب آگے چلنا چاہیے:ڈاکٹر بابر اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کےمشیر برائے پارلیمانی امور  ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ اداروں کے درمیان تصادم چاہتے تھے تاہم موجودہ حالات میں پاکستان تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے معروف قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ تھا، آل اِز ویل، نتیجہ ٹھیک نکلا،اداروں کو اب آگے چلنا چاہیے۔ڈاکٹربابر اعوان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک سینئر سیاستدان نے کہا کہ 48 گھنٹے بہت اہم ہیں، ایسے بازار گرم کیا گیا جیسے قیامت آنے والی ہے، بھارت میں بھی شادیانے بجائے جا رہے تھے۔اُن کا کہناتھاکہ عدالت نےحکومت کو نہیں پارلیمنٹ کو قانون سازی کا کہا کہ پارلیمنٹ طے کرے گی کہ مدت ملازمت کتنی ہونی چاہیے؟معاملہ آسانی کے ساتھ حل ہو جائے گا۔