حکومت نے کس کو وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کرلیا ؟بڑ ی خبر آگئی

حکومت نے کس کو وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کرلیا ؟بڑ ی خبر آگئی
حکومت نے کس کو وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کرلیا ؟بڑ ی خبر آگئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے بیرسٹر فروغ نسیم کو دوبارہ وفاقی وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، فروغ نسیم جمعہ کو عہدے کاحلف اٹھائیں گے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق وفاقی سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو دوبارہ وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ۔بیرسٹر فروغ نسیم جمعہ کو وفاقی وزیر قانون کے عہدے کاحلف اٹھائیں گے ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پرنوٹس لئے جانے پر وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اٹارنی جنرل انو ر منصور کی معاونت کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا ۔ اس موقع پر فروغ نسیم نے کہاتھا کہ وزیر اعظم نے مجھ سے کہاہے کہ کیس کے ختم ہونے کے بعد کابینہ میں واپس آجانا اور یہ تمہارا مجھ پر احسان ہوگا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی