”اگر کوئی آرٹیکل 6کی راہ میں رکاوٹیں ڈا ل رہا ہے تو ۔۔۔“، سہیل وڑائچ نے وزیر اعظم کو مشورہ دے دیا

”اگر کوئی آرٹیکل 6کی راہ میں رکاوٹیں ڈا ل رہا ہے تو ۔۔۔“، سہیل وڑائچ نے وزیر ...
”اگر کوئی آرٹیکل 6کی راہ میں رکاوٹیں ڈا ل رہا ہے تو ۔۔۔“، سہیل وڑائچ نے وزیر اعظم کو مشورہ دے دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ ہم اس ملک کے آئین کومانتے ہیں اورچاہتے ہیں کہ حکومت پانچ سال رہے اور حکومت کیلئے ضروری ہے کہ حکومت آئین کے مطابق چلے ، اگر کوئی ظاہری یا خفیہ طور پر آرٹیکل 6کی راہ میں رکاوٹیں ڈا ل رہا ہے تو وزیراعظم کو سوچنا چاہئے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں سیاسی مخالفین کی طرف اشارہ کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آرمی چیف کے معاملے پرپارلیمنٹ کی اہمیت کوواضح کیاہے۔ پارلیمان کے دروازے پچھلے ڈیڑھ سال سے بند ہےںاور کوئی قانون سازی نہیں ہوئی ۔ اب عمران خان کو پارلیمان سے رجوع کرناپڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کوچاہئے کہ وہ پارلیمنٹ کو کھولیں اور اس کی اہمیت کوتسلیم کریں۔

سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک کے آئین کومانتے ہیں اورچاہتے ہیں کہ حکومت پانچ سال رہے اور حکومت کیلئے ضروری ہے کہ حکومت آئین کے مطابق چلے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ظاہری یا خفیہ طور پر آرٹیکل 6کی راہ میں رکاوٹیں ڈا ل رہا ہے تو وزیراعظم کو سوچنا چاہئے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد