میں نے جنرل باجوہ کو سیاست کرتے دیکھاہے ، شیخ رشید نے حیران کن دعویٰ کردیا

میں نے جنرل باجوہ کو سیاست کرتے دیکھاہے ، شیخ رشید نے حیران کن دعویٰ کردیا
میں نے جنرل باجوہ کو سیاست کرتے دیکھاہے ، شیخ رشید نے حیران کن دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کالج کے زمانے میں اسلامی جمعیت طلبہ کے لئے سیاسی سرگرمیاں کرتے دیکھا ہے ، میں ان دنوں کالج میں ایم ایس ایف کاصدر تھا ۔

جیونیوزکے پروگرام ”آج شازیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس کھوسہ نے ہمیں سبق سکھایا اور کلاس لی ، عمران خان کے ساتھ ایسی ٹیم نہیں ہے جیسی ہونی چاہئے تھی ، میر ے سمیت کئی لوگ ایسے ہیں جن میں اتنی صلاحیت نہیں ہے جس قسم کا ہم سے کام لیاجارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کے حوالے سے فوج جذباتی ہوچکی تھی اور متحد تھی ، میں نے آرمی چیف کو کالج کے زمانے میں اسلامی جمعیت طلبہ کے لئے سیاسی سرگرمیاں کرتے ہوئے دیکھا،میں ان دنوں ایم ایس ایف کا صدر تھا، سارے معاملات ٹھیک ہوگئے ہیں جو نومبر دسمبر کی بات کررہے تھے ، اب مارچ کی کررہے ہیں اور مارچ بھی سر پر کھڑا ہے ۔ پاک فوج کے بارے میں جسٹس کھوسہ نے بردباری اور دانشمندی کا ثبوت دیاہے ،چھ ماہ میں آرمی ایکٹ بھی ٹھیک ہوجائے گا اور اسمبلی سے پاس بھی ہوجائے گا ۔

مزید : قومی