اپوزیشن آرمی چیف کی توسیع کیلئے ہونیوالی آئینی ترمیم کے حق میں خوشی خوشی ووٹ دیگی، شیخ رشید

اپوزیشن آرمی چیف کی توسیع کیلئے ہونیوالی آئینی ترمیم کے حق میں خوشی خوشی ووٹ ...
اپوزیشن آرمی چیف کی توسیع کیلئے ہونیوالی آئینی ترمیم کے حق میں خوشی خوشی ووٹ دیگی، شیخ رشید

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ اپوزیشن والے خوشی خوشی آرمی چیف کیلئے ہونیوالی آئینی ترمیم کیلئے ووٹ دیں گے ، عمران خان پانچ سال پور ے کریں گے ، قمر جاوید باجوہ کے تین سال اورحکومت کے بھی تین سال باقی رہ گئے۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ فوج کا ایک دن کا ایجنڈا نہیں ہوتا بلکہ بیس سے پچیس سال کا ایجنڈا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو کسی سطح پربھی کوئی انکار نہیں ہے ، آرمی چیف نے فاٹا کی شمولیت اور کرتار پور رہداری کے معاملات میں اہم کردار ادا کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے بات ہو گی اور بات کرنیوالوں کو بات کرنے کا طریقہ آتاہے ۔

شیخ رشید کا کہناتھا کہ اپوزیشن والے خوشی خوشی آئینی ترمیم کیلئے ووٹ دیں گے ، عمران خان پانچ سال پور ے کریں گے ، جنرل قمر جاوید باجوہ کے تین سال اورحکومت کے بھی تین سال باقی رہ گئے ہیں،دونوں جمہوریت کے لئے مل کر کام کریں گے ۔

مزید : قومی