آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع دینا وزیراعظم کی صوابدید،حکومت نےپوری دنیا میں ملک کا تماشا بنا دیا:احسن اقبال

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع دینا وزیراعظم کی صوابدید،حکومت نےپوری ...
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع دینا وزیراعظم کی صوابدید،حکومت نےپوری دنیا میں ملک کا تماشا بنا دیا:احسن اقبال

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نےکہا ہے کہ ہماری دُعاہےکہ میاں نواز شریف جلد صحتیاب ہوں،ہم نےاپنےدورِحکومت میں جنرل راحیل شریف کومدت ملازمت میں توسیع نہیں دی تھی ،حکومتی کارکردگی اِنتہائی مایوس کن ہے جس نے پوری دنیا میں ملک کا تماشا بنا دیا ہے،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع دینا وزیراعظم کی صوابدید ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں،تفصیلی فیصلہ دیکھنے اور پڑھنے کے بعد ہی اپنی رائے دوں گا تاہم حکومتی کارکردگی نے پوری قوم کو مایوس کیا ہے جس نے عالمی سطح پر ملک کا تماشا بنا دیا ہے۔اُنہوں نے فارن فنڈنگ کیس کو ملک کی سب سے بڑی چوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب اناڑی ایک موٹر سائیکل نہیں چلا سکتا تو 22 کروڑ عوام کا ملک کیسے چلا سکتا ہے؟ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے سی پیک سمیت پورا ملک متاثر ہوا ہے،افراط زرکی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوگئی اور روپے کی قدر گرگئی، ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کرنا پڑے گا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی