نیب کی بورڈ آف ریونیو اور دیگر اداروں کیخلاف ابتدائی تفتیش کی منظوری

نیب کی بورڈ آف ریونیو اور دیگر اداروں کیخلاف ابتدائی تفتیش کی منظوری
نیب کی بورڈ آف ریونیو اور دیگر اداروں کیخلاف ابتدائی تفتیش کی منظوری

  



کراچی(صباح نیوز)ائریکٹر جنرل نیب سندھ بریگیڈیئر ریٹائرڈ فاروق اعوان نے بورڈ آف ریونیو، محکمہ تعلیم، کوآپریٹو سوسائٹیز ایڈمنسٹریٹرز، کے ڈی اے، بلڈر مافیا اور محکمہ تعلیم کے خلاف شکایات پر نیب آرڈیننس کے تحت ابتدائی تفتیش کی منظوری دیدی ہے۔

یہ منظوری  نیب کے مرکزی دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری کے موقع پر دی گئی، کھلی کچہری میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر ڈی جی نیب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ عوامی شکایات سنیں، لوگوں نے سب سے زیادہ شکایات سرکاری افسران اور انکے ساتھی نجی افراد کے خلاف درج کرائی گئیں جن میں بورڈ آف ریونیو، محکمہ تعلیم،کے ڈی اے،بلڈرزمافیا اورمختلف کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز ایڈمنسٹریٹرز کیخلاف شکایات درج کرائی گئیں۔ ڈی جی نیب نےاپنی ٹیم کو نیب کی پالیسی ''زیرو ٹالرنس'' پر عمل کرتے ہوئے نیب کے قوانین کے مطابق لوگوں کی شکایات دور کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا حکم دیا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی