وفاقی وزیر نے ججوں کی مدت میں بھی 3سال کی توسیع کا مطالبہ کردیا

وفاقی وزیر نے ججوں کی مدت میں بھی 3سال کی توسیع کا مطالبہ کردیا
وفاقی وزیر نے ججوں کی مدت میں بھی 3سال کی توسیع کا مطالبہ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ججوں کے بھی تین سال بڑھنے چاہئے کیونکہ اس وقت قابل لوگوں کا بڑابحران ہے اور اچھے لوگ پاکستان میں مل ہی نہیں رہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا عمران خان کے خیال میں بہت بڑامافیا ہے جو نوازشریف کو باہر لے گیااور مولانا فضل الرحمان کواسلام آباد لایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے بعد حکومت کو فوج کا بڑا سہاراہے ، اگر کوئی ایسا ویسا فیصلہ آتا تو اس کا متبادل بندوبست بھی موجود تھا لیکن چیف جسٹس کھوسہ صاحب بڑے نظریاتی جج ہیں جنہوں نے موقع دیاہے کہ ہم اپنے آپ کو درست کرلیں اور ہماری کلاس بھی لی۔انہوں نے کہاکہ ججوں کے بھی تین سال بڑھنے چاہئے کیونکہ اس وقت لوگوں کا بڑابحران ہے اور اچھے لوگ پاکستان میں مل ہی نہیں رہے ۔

 انہوں نے کہا کہ فوج کو کسی سطح پربھی کوئی انکار نہیں ہے ، آرمی چیف نے فاٹا کی شمولیت اور کرتار پور رہداری کے معاملات میں اہم کردار ادا کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے بات ہو گی اور بات کرنیوالوں کو بات کرنے کا طریقہ آتاہے ۔شیخ رشید کا کہناتھا کہ اپوزیشن والے خوشی خوشی آئینی ترمیم کیلئے ووٹ دیں گے ، عمران خان پانچ سال پور ے کریں گے ، جنرل قمر جاوید باجوہ کے تین سال اورحکومت کے بھی تین سال باقی رہ گئے ہیں،دونوں جمہوریت کے لئے مل کر کام کریں گے ۔

مزید : قومی