ملک بڑے مسائل کا شکار، وفاقی حکومت ہر چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے:حلیم عادل شیخ

ملک بڑے مسائل کا شکار، وفاقی حکومت ہر چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے:حلیم ...
ملک بڑے مسائل کا شکار، وفاقی حکومت ہر چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے:حلیم عادل شیخ

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کےسندھ  کے صدر اور صوبائی پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نےکہاہےکہ موجودہ وفاقی حکومت ہر قسم کے چیلنجز سےنمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے،اِس وقت ملک بڑے مسائل کا شکار ہے،عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے، ملک ترقی کر رہا ہے لیکن ملک دشمن پاکستان کو ترقی یافتہ نہیں دیکھنا چاہتے اس لئے سازشیں کررہے ہیں ۔

 اپنے بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ہمیں ملک کوکرپشن سے پاک کرنا ہے،گذشتہ اَدوار میں پیپلزپارٹی اور نواز لیگ نے ملک کو دونوں ہاتھوں سےلوٹاجن کااحتساب جاری ہے،سزاؤں سےبچنےکیلئےدونوں پارٹیاں ملک کیخلاف سازشیں کررہی ہیں۔اُنہوں نےکہاکہ پاکستانی عوام پاک فوج کےساتھ ہے،حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں،سندھ کے نااہل حکمرانوں نےعوام سے بنیادی سہولیات بھی چھین رکھی ہیں،ہسپتالوں میں اَدویات سے لیکر ایمبولنس تک نہیں دی جاتی،سکولوں میں سہولیات نہیں،پینےکیلئےگٹروں کاپانی فراہم کیاجارہاہے۔اُنہوں نےکہاکہ ہم سندھ اسمبلی میں عوامی مسائل پیش کرتےہیں لیکن اُنکے حل کیلئےصوبائی حکومت کی جانب سےکوئی اِقدامات نہیں ہوتے،سندھ حکومت کےوزراءعمران خان پرتنقیدکرنے سےپہلےاپنی دس سالہ کارکردگی بھی دکھائیں، پیپلزپارٹی نے دس سال میں سندھ کی زراعت کو بھی  تباہ کردیاہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی