مسلم حکمران معذرت خواہانہ رویہ ترک کردیں، مغربی شر پسند ی کے باوجود اِسلامی کلچر عام ہورہا ہے:حافظ نعیم الرحمن

مسلم حکمران معذرت خواہانہ رویہ ترک کردیں، مغربی شر پسند ی کے باوجود اِسلامی ...
مسلم حکمران معذرت خواہانہ رویہ ترک کردیں، مغربی شر پسند ی کے باوجود اِسلامی کلچر عام ہورہا ہے:حافظ نعیم الرحمن

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نےکہاہےکہ مغربی شرپسنداِقدامات کےباوجوداِسلام کاکلچرتیزی سےپھیل رہاہے،قرآنِ پاک ایک کتابِ اِنقلاب اورمکمل نظامِ حیات ہے،اِس کی تشریح رسول اللہﷺکی ذات ہے،مغرب کےتمام نظام تباہ وبربادہوچکے،اِنسانوں کےبنائے ہوئے فلسفوں کی کوئی حقیقت نہیں،مفادپرست حکمران چندلوگوں کوخوش کرنے کےلیےپوری قوم کومختلف مسائل میں مبتلاکرکےاپنےایمان کاسوداکرتےہیں،مغربی ممالک کے ذہنی غلام حکمران مسلمانوں کو دھوکے میں رکھنے کی کوشش کرتے ہیں،اِنسانی حقوق کےعلمبرداروں کوشام، فلسطین، کشمیر اور دیگر اسلامی ممالک میں نسل کشی نظر نہیں آتی،اِنقلاب دوسرچشموں قرآن پاک اور رسول پاک ﷺسے پیدا ہوتا ہےاوراِسلام دشمن عناصراِن سرچشموں پرحملہ آورہوتےہیں،حالیہ واقعہ سے دَر حقیقت مسلمانوں کے دلوں میں قرآن کی محبت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے تحت تین تلوار،کلفٹن پر ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف اور قرآن کریم سے اظہار یکجہتی کے لئے ’قرآن کارنر‘ سے خطاب کرتے ہوئےحافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ مسلم اُمہ میں غازی الیاس عمر جیسے نوجوان بھی موجود ہیں جس کی فلائنگ کک تمام ایٹمی طاقتوں پر بھاری ہے،قرآن کارنریہودونصاریٰ اوراِسلام دشمن عناصر کےخلاف پیغام ہے جو اِسلام کے خلاف سازشیں کررہے ہیں،مسلم حکمران مغربی غلامی اورمعذرت خواہانہ رویہ ترک کر دیں، قرآن کے نظام کو نافذ کریں یا پھر اقتدار کو چھوڑ دیں،ناروے میں قرآن کی بے حرمتی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے،مغرب اِس بات کوتسلیم کرچکاہےکہ اِسلام واحد مذہب ہے جو انتہائی تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی