نالائق کا ٹویٹ بھی نالائقی کا شاہکار ہے:ڈاکٹر نفیسہ شاہ

 نالائق کا ٹویٹ بھی نالائقی کا شاہکار ہے:ڈاکٹر نفیسہ شاہ
 نالائق کا ٹویٹ بھی نالائقی کا شاہکار ہے:ڈاکٹر نفیسہ شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نےکہا ہے کہ نالائق کا ٹویٹ بھی نالائقی کا شاہکار ہے،عمران خان کا جھوٹ ، فریب اور منافقت کی سیاست ناکام ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ  کی ٹیم میں کوئی بھی ایک فرد ایسا نہیں جو ایک توسیع کا صحیح نوٹیفکیشن بھی نکال سکے، وہ ملک کیسے چلائیں گے؟۔ اُنہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی نالائقی کی وجہ سے دشمن خوش ہوتے رہے ہیں کیونکہ جب بھی ملک کو قومی اتفاق رائے کی ضرورت پیش آئی تو اُنہوں نے انتشار پھیلایا،عمران خان دوسروں کو مافیا کہتے ہیں حالانکہ وہ خود مافیا کی علامت ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد ٹویٹس کرتے ہوئے کہا تھا کہاداروں کے مابین تصادم کے نتیجے میں پاکستان کو عدم استحکام کی آگ میں گرتا دیکھنے کے خواہاں عناصر کیلئے آج کا دن نہایت مایوس کن ثابت ہوا ہوگا اور خواہشات کے تاروپود بکھرتے دیکھ کر ہماری صفوں میں موجود مافیاز اور بیرونی دشمنوں کے سینوں پر بھی ضرور سانپ لوٹے ہوں گے۔اُن مافیاز کے کہ جنہوں نے چوری شدہ دولت بیرون ملک اپنے محفوظ ٹھکانوں میں چھپا رکھی ہے اور اسے بچانے کیلئے ملک میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔