سابق حکومتوں نے سمال میڈیم سیکٹر پر کوئی توجہ نہیں دی،حماد اظہر

سابق حکومتوں نے سمال میڈیم سیکٹر پر کوئی توجہ نہیں دی،حماد اظہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویڑن حماد اظہر نے کہاہے کہ حکومت کا سمال میڈیم سیکٹر کا قرض پرائیویٹ سیکٹر کے سات فیصد سے بڑھا کر سترہ فیصد تک لے جانے کا ٹارگٹ ہے، ورلڈبنک رپورٹ کے مطابق اٹھائیس پوائنٹ ایز آف ڈوئنگ بزنس میں بہتری ہوئی، آئندہ سال پاکستان کی رینکنگ میں مزید بہتری آئے گی۔پاکستان انویٹیو فنانس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ا نہوں نے کہاکہ پاکستان کا سمال میڈیم سیکٹر معاشی میدان میں اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ سمال میڈیم انٹر پرائزز سیکٹر کا جی ڈی پی میں تیس فیصد ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومتوں نے سمال میڈیم سیکٹر کی جانب کوئی توجہ نہیں دی۔انہوں نے کہاکہ سمال میڈیم سیکٹر پرائیویٹ سیکٹر کے مجموعی قرضہ کا سات فیصد وصول کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کامیاب نوجوان سکیم کے تحت آسان قرض فراہم کیے جا رہے ہیں، سمیڈا کیلئے بنائی گئی نئی پالیسی سمال میڈیم سیکٹر کے فروغ کیلئے ہے۔
حماد اظہر

مزید :

صفحہ آخر -