بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی صبح 7 بجے لاہور پہنچے گا

بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی صبح 7 بجے لاہور پہنچے گا
بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی صبح 7 بجے لاہور پہنچے گا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی ہفتے کی صبح 7 بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے گا۔

نجی ٹی وی سٹی 42 کے مطابق بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان پہنچنے سے پہلے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے شریف فیملی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ شریف فیملی کے ارکان ایئر پورٹ سے میت وصول کریں گے، جہاں سے میت کو جاتی امرا لے جایا جائے گا، اور ان کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کی جائے گی ۔ جاتی امرا میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بیگم شمیم اختر چند روز قبل لندن میں انتقال کرگئیں تھیں ،لندن میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی میت کو ہیتھرو ایئر پورٹ سے پاکستان کے لئے روانہ کیا گیا ہے۔ نماز جنازہ میں شرکت کے لئے شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو جمعہ کو کوٹ لکھپت جیل سے 5 روزہ پرول پر رہا کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -