سندھ میں کسی سے زیادتی برداشت نہیں کریں گے:اسدعمر

سندھ میں کسی سے زیادتی برداشت نہیں کریں گے:اسدعمر
سندھ میں کسی سے زیادتی برداشت نہیں کریں گے:اسدعمر

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سندھ میں کسی بھی ادارے کی زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر نے گھوٹکی اوباڑومیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جزائر پہ سندھ حکومت نے معاہدہ خود کیا جس کے بعد جزائر پہ خوب سیاست کی گئی لیکن پی ٹی آئی نے پارلیمانی سیاست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں کسی بھی ادارے کی زیادتی برداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی پیپلزپارٹی کی بدمعاشی اب نہیں چلے گی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ سب سے زیادہ مہنگائی سندھ حکومت نے کررکھی ہے لیکن حکومت سندھ میں ساتھیوں سے ملکر اتحاد بنائیں گے۔

وفاقی وزیر براء پلاننگ اینڈ ڈویلپمینٹ و سربراہ این سی او سی اسد عمر تین روزہ دورے پر سکھر پہنچے ہیں جبکہ دورے کا مقصد ترقیاتی ضروریات کا زمینی حقائق پر جائزہ لینا ہے  کیونکہ جس طرح کراچی کےلیے پیکج دیااسی طرح سندھ کے دیگر اضلاع کے لیے بھی پیکیج بنانا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -