یو اےای میں لیبرویزا پر کوئی پابندی نہیں:معاون خصوصی ذوالفقار بخاری

یو اےای میں لیبرویزا پر کوئی پابندی نہیں:معاون خصوصی ذوالفقار بخاری
یو اےای میں لیبرویزا پر کوئی پابندی نہیں:معاون خصوصی ذوالفقار بخاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کے لیے لیبر ویزہ پر کوئی پابندی نہیں، یو اے ای حکام نے ایسی خبروں کو مسترد کیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ذوالفقار بخاری نے وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں لیبر ویزہ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ یو اے ای حکام سے رابطہ ہوا ہے، ایسی خبروں کو مسترد کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای حکام نے انتہائی تربیت یافتہ پاکستانی لیبر کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ یو اے ای کے مطابق کورونا وبا کے باوجود پاکستانی لیبر میں 11 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ یو اے ای کی ترجیح کورونا کے دوران بے روزگار ہونے والی ورک فورس کی بحالی ہے۔ یو اے ای نے انتہائی پروفیشنل پاکستانی لیبر کیلئے گولڈن ویزا کی سہولت بھی دی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -