شاہینوں پر کورونا کا حملہ
پاکستانی شاہینوں پر بھی کرونا حملہ آور ہو گیا ہے جی ہاں تازہ تازہ خبر ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ پر جانے والے بعض کھلاڑی کرونا کی لپیٹ میں آ گئے۔تمام اخبارات میں بڑی بڑی سرخیوں کے ساتھ شائع ہونے والی خبر کے مطابق چھ کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ خبروں کے مطابق تمام پاکستانی کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی قرنطینہ کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ خبر تو یہ بھی ہے کہ نیوزی لینڈ ہیلتھ منسٹری کی طرف سے پاکستانی کھلاڑیوں کو وارننگ بھی دی گئی ہے کیونکہ چند کھلاڑیوں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اور اب اگر مزید خلاف ورزی ہو ئی تویہ دورہ تو خطرے میں پڑ ہی جائے گا ساتھ ہی ساتھ ہماری جگ ہنسائی بھی ہو گی، ویسے تو پہلے ہی بہت سی باتیں کی جا رہی ہیں۔ یہ یقیناً انتہائی افسوس ناک بات ہیکہ پاکستانی کھلاڑی کسی دوسرے ملک میں جا کر اس طرح غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
پی سی بی کو اس بات کا نوٹس لینا چاہئیے اور کورونا ایس او پیز پروٹوکول کی دھجیاں بکھیرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی بھی کرنی چاہئے۔ کہا تو یہ بھی جا رہا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ سے قبل چار دفعہ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جو کلییر تھے اور پی سی بی کو اس بات پرتشویش ہے کہ وہاں جا کر کھلاڑیوں کیکورونا ٹیسٹ کیسے مٹبت آ گئے؟ اس بارے میں تحقیقات کا اعلان کر دیا گیا ہے جی ہاں یقیناً تحقیقات ہونی چاہئییاوراس بات کا تعین بھی ہونا چاہئیے کہ اس قدر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کس نے کہا۔ بہر حال یہ بات بھی دنیا جانتی ہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا پر قابو پالیا گیا اوریہ یقیناً نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی خصوصی کوششوں سے ہی ممکن ہوا۔ بہر حال اب دیکھنا یہ ہے کہ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا دورہ نیوزی لینڈ پر کیا اثر پڑے گا؟
آیا دورہ ہی خطرے میں پڑ جائے گا یا پھر متاثرہ کھلاڑیوں کی جگہ متبادل کھلاڑیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہ تو وقت ہی بتا سکتا ہے بہر حال شائقین کر کٹ کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین مقابلوں کا انتظار ہے اور شائقین کو امید ہے کہ کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گالیکن یہ بات بھی غلط نہیں کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں کورونا ظاہر ہونیپر پاکستانی قوم میں تشویش کی لہر بھی دوڑ گئی ہیاور ہماری طرح سب کے لبوں پر یہی دعا ہے کہ اللہ پاک جلد از جلد نہ صرف پاکستانی کھلاڑیوں کو صحت تندرستی عطاء کرے بلکہ ہم سب کو بھی اس موذی بلا سے محفوظ رکھے،آمین، تو اسی دعا کے ساتھ اجازت چاہتے ہیں آپ سے، تو ملتے ہیں جلد ایک ننھی منی سی بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا