پہلاٹی 20، ویسٹ انڈیز کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست
آکلینڈ(نیٹ نیوز)نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی20 میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو شکست دیدی ویسٹ انڈیز نے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 179 رنز بنائے اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے ویسٹ انڈیز کی جانب سے پولارڈ نے75 رنز کی شاندار اننگزکھیلی جبکہ فلیچر نے34 رنز بنائے فیبن نے30 رنز بنائے کیوی ٹیم کی جانب سے نشیم نے48 کونوے نے42 رنز بنائے ویسٹ انڈیز کی جانب سے تھامس نے دو جبکہ کوٹرل اور پولارڈ نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی180 رنز کاہدف کیویزکی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز سے قبل ہی حاصل کرلیا
کیوی ٹیم کی طرف سے فرگوسن نے بہترین باؤلنگ کامظاہرہ کیا اور 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔