سکولوں کی آ ن لائن رجسٹریشن کا نظام لائیں گے،مراد راس
لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا نجی سکولوں کی آن لائن رجسٹریشن کے لئے ای لائسنس سسٹم کا اجرا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار کسی بھی حکومت کی جانب سے ایک ایسا سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت نجی سکول مالکان اپنے سکولوں میں بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کروا کر ای لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ای لائسنس کے اجرا اور رینیول کی فیس بھی تیار کئے جانے والے سسٹم کے تحت آن لائن ہی اداکی جا سکے گی۔وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے بتایا کہ صوبہ پنجاب میں 60 ہزار سے زائد نجی سکول موجود ہیں اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے پاس آج تک ان سکولوں کا کوئی مکمل اور جامع ریکارڈ موجود نہیں لیکن اب ایسا ممکن ہو سکے گا۔
جو کہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے لیکن ای لائیسنس سسٹم کے اجرا کے کی بدولت اب ادارے کے پاس نجی سکولوں کا مکمل ڈیٹا بیس موجود ہو گا جو کہ بیک وقت والدین کے لئے بھی دستیاب ہو گا تاکہ وہ علاقائی لخاظ سے حکومت پنجاب کے ساتھ رجسٹرڈ سکولوں کی موجودگی سامنے رکھتے ہوئے اپنے بچوں کے تعلیمی ادارے کا فیصلہ کر سکیں۔ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ جب تک آپ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا نہیں کریں گے تب تک لوگ نظام سے دور رہتے ہیں۔ای لائیسنس سسٹم کے اجرا کے موقع پر صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اعلان کیا کہ مارچ 2021 تک تمام نجی سکول مالکان کو یہ موقع دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے سکول کو مفت آن لائن رجسٹرڈ کروا لیں اور اب تک صوبے بھر کے 26000 سے زائد سکول مالکان نے ای لائیسنس سسٹم کے تحت اپنے سکول رجسٹر کروائے ہیں۔ای لائیسنس سسٹم کے اجراء کی تقریب پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کے ہیڈ آفس میں منعقد کی گئی اور اس میں چیئرمین پی آئی ٹی بی، سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب، و دیگر شریک تھے۔صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کل ٹیکنالوجی کا بھرپور اور جامع استعمال شفافیت کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے اور ہم ایسا نظام لانے پر کام کر رہے ہیں جس کے لاگو ہونے کے بعد ہر سٹیک ہولڈر کی مکمل توجہ اپنے اہنے کام پر ہو۔