پاکستانی سکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

پاکستانی سکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
پاکستانی سکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ سکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد پاکستانی سکواڈ میں مثبت کیسز کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ سکواڈ کے ایک اور رکن میں کورونا کی تشخیص ہو گئی ،جس کے بعد سکواڈ میں شامل رکن کو آئسولیشن میں بھیج دیاگیا،پاکستانی سکواڈ میں مثبت کیسز کی تعداد 7 ہو گئی ہے،نیوزی لینڈ حکام کا کہنا ہے کہ آج رپورٹ ہونے والے کھلاڑی کے قریبی روابط کو ٹریس کرنے کا عمل جاری ہے، سکواڈ کے دیگر ارکان کے نتائج منفی آئے ہیں۔پاکستان ٹیم کے تین روز بعد پھر کورونا ٹیسٹ ہوں گے اور پاکستانی سکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت دینے سے متعلق فیصلہ اگلے ہفتے تک ہو گا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی پاکستانی ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے جس پر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو وارننگ دی تھی کہ اگر اب پاکستانی کھلاڑیوں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تو پاکستانی ٹیم کو واپس بھیج دیا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -