پی ڈی ایم کا ٹولہ کورونا پھیلانے کا ذمہ دار ہے،فردوس عاشق اعوان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ کورونا پھیلانے کا ذمہ دار ہے،مستردعناصرکے دلوں میں انسانیت کیلئے رتی بھردردنہیں،اقتدارکی ہوس میں مبتلاٹولے کی آنکھوں پرکالی پٹی بندھ چکی ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ 22 کروڑپاکستانی لٹیروں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے،اپوزیشن کی ساری جماعتوں کولوٹ مارکاحساب دیناہوگا،چوروں کاٹولہ منفی سیاست کیلئے زندگیوں کوداو¿پرلگارہاہے،ان کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم کی سیاہ کاریاں عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکیں،ان عناصرنے اپنے ادوارمیں کرپشن کرکے اپنے منہ پرکالک ملی،فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سیاہ کارکرتوت چھپانے کیلئے ملکی ترقی پرسیاہی ملناچاہتے ہیں۔