بیگم شمیم اختر کی نمازجنازہ دوپہرڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی،مریم اورنگزیب

بیگم شمیم اختر کی نمازجنازہ دوپہرڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی،مریم اورنگزیب
بیگم شمیم اختر کی نمازجنازہ دوپہرڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی،مریم اورنگزیب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں آج دوپہرڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بیگم شمیم اختر کی تدفین سے متعلق بیان میں کہاہے کہ نواز شریف  اور شہبازشریف کی والدہ کی نمازجنازہ آج آدا کی جائے گی ،نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں دوپہرڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ بیگم شمیم اختر کی میت لندن سے صبح سویرے لاہور پہنچی تھی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے میت کو وصول کیا،جس کے بعد بیگم شمیم اختر کی میت شریف میڈیکل سٹی پہنچا دی گئی،شریف برادران کی والدہ کو جاتی امرا میں سپرد خاک کیا جائے گا،بیگم شمیم اختر 22 نومبر کو لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -