نوازشریف کا ویڈیو لنک کے ذریعے والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کاامکان

نوازشریف کا ویڈیو لنک کے ذریعے والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کاامکان
نوازشریف کا ویڈیو لنک کے ذریعے والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کاامکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شریف میڈیکل سٹی میں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،نوازشریف کا ویڈیو لنک کے ذریعے والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کاامکان ہے،شریف میڈیکل سٹی میں 3 بڑی سکرینیں لگا دی گئیں ۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق شریف میڈیکل سٹی میں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،عوام کیلئے الگ انٹری گیٹ بنایاگیاہے،شریف فیملی اور وی آئی پیز کیلئے الگ گیٹ بنایا گیاہے،نمازجنازہ کیلئے شریف میڈیکل سٹی کی گراﺅنڈ میں انتظامات کئے گئے ہیں ۔
بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ کے موقع پر لاہور پولیس کی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے،ایک ایس پی ،3 ڈی ایس پیز،8 ایس ایچ اوزاور61 ماتحت تعینات کئے گئے ہیں،ڈولفن سکواڈ، پی آر یو ٹیمیں ،افسران بھی ڈیوٹی پرمامورہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق نے کہاہے کہ 500 سے زائد اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں ، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ،ڈولفن اے سکواڈ،پی آر یو ٹیمیں، تھانوں کی گاڑیاں پٹرولنگ کررہی ہیں ،ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ جاتی امرا، شریف کمپلیکس اور دیگر مقامات پر پٹرولنگ جاری ہے،نماز جنازہ کے شرکا کو مکمل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے ،کورونا خدشات کے پیش نظر نماز جنازہ میں شریک شہری ماسک پہنیں ۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بیگم شمیم اختر کی تدفین سے متعلق بیان میں کہاہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کی نمازجنازہ آج آدا کی جائے گی ،نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں دوپہرڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ بیگم شمیم اختر کی میت لندن سے صبح سویرے لاہور پہنچی تھی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے میت کو وصول کیا،جس کے بعد بیگم شمیم اختر کی میت شریف میڈیکل سٹی پہنچا دی گئی،شریف برادران کی والدہ کو جاتی امرا میں سپرد خاک کیا جائے گا،بیگم شمیم اختر 22 نومبر کو لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔