نیوزی لینڈ میں موجود قومی سکواڈ کی آئسولیشن میں نرمی کردی گئی

نیوزی لینڈ میں موجود قومی سکواڈ کی آئسولیشن میں نرمی کردی گئی
نیوزی لینڈ میں موجود قومی سکواڈ کی آئسولیشن میں نرمی کردی گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ میں رابطے کے بعد قومی سکواڈ کے آئسولیشن میں نرمی کردی گئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آئسولیشن میں نرمی کے بعد نیوزی لینڈ میں موجود قومی سکواڈ کو دوبارہ چہل قدمی کی اجازت مل گئی ہے، جن سکواڈ ممبرز کے مسلسل دو ٹیسٹ منفی آچکے انہیں چہل قدمی کی اجازت دی گئی ہے۔

قومی سکواڈ کے اراکین ہوٹل سے متصل گراو¿نڈ میں چہل قدمی کریں گے، سپورٹ سٹاف اور کھلاڑی اپنے اپنے گروپ کیلئے مقررہ مخصوص اوقات میں چہل قدمی کرسکتے ہیں جب کہ سکواڈ ممبرز کو بالکونیز میں جانے کی بھی اجازت مل گئی ہے جہاں وہ آپس میں گفتگو کرسکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ سے قومی کھلاڑیوں کی ٹریننگ جلد کھولنے کی بھی درخواست کی ہے تاہم نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں مثبت رپورٹ ہونے والے ممبرز کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔قومی سکواڈ کا اب اگلا کورونا ٹیسٹ 30 نومبر کو ہوگا۔

مزید :

کھیل -