پاکستان سٹیل کے ملازمین کی جبری برطرفی، خبر ملتے ہی ملازم چل بسا

پاکستان سٹیل کے ملازمین کی جبری برطرفی، خبر ملتے ہی ملازم چل بسا
پاکستان سٹیل کے ملازمین کی جبری برطرفی، خبر ملتے ہی ملازم چل بسا

  

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان سٹیل کے ملازمین کی جبری برطرفی کی خبر سن ملازم دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔پاکستان سٹیل کے ملازمین کی جبری برطرفی کی خبر سن کر ملازم دل کا دورہ پڑنے کے سبب فوت ہوگیا۔ سٹیل ٹاؤن میں رہائش پذیر آئی ایم ڈی ڈپارٹمنٹ کے ملازم حبیب الرحمان نے جیسے ہی ملازمت جانے کی اطلاع سنی تو ان کی حالت غیر ہوگئی اور دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا۔

سٹیل ٹاؤن کے دیگر ہزاروں ورکرز کے گھروں میں بھی صف ماتم بچھ گئی، مزدور انجمنوں کے رہنماؤں نے فوت ہونے والے ملازم کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کی اور پاکستان سٹیل کی ملازمین کی جبری برطرفی پر غم و غصہ کا اظہار کیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -