الیکشن کے بعد کشیدگی، گلگت بلتستان میں رینجرز اور ایف سی تعینات کردی گئی

الیکشن کے بعد کشیدگی، گلگت بلتستان میں رینجرز اور ایف سی تعینات کردی گئی
الیکشن کے بعد کشیدگی، گلگت بلتستان میں رینجرز اور ایف سی تعینات کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے گلگت بلتستان میں احتجاجی مظاہروں پر رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دے دی جس پر پیرا ملٹری فورسز کے ایک ہزار 50 اہل کار تعینات کردیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزرت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو بھیجی گئی سمری میں کہا ہے کہ انتخابات کے نتائج کے خلاف بعض سیاسی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ 23 نومبر کو ہونے والے مظاہروں میں امن و امان کی صورتحال پیدا ہوئی، حکومت سازی کے دوران امن و امان کی صورتحال قابو رکھنے کے لیے رینجرز اور ایف سی کو تعینات کیا جائے۔
وفاقی کابینہ نے 2 دسمبر 2020ءتک پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کی اجازت دی۔ گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا عمل مکمل ہونے تک رینجرز کے 450، جی بی اسکاو¿ٹس کے 410 اہل کار تعینات ہوں گے جبکہ صوبے بھر میں ایف سی کے 200 اہلکار تعینات ہوں گے۔