عوام کے تعاون سے کورونا وباپرقابوپائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

عوام کے تعاون سے کورونا وباپرقابوپائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب
عوام کے تعاون سے کورونا وباپرقابوپائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ عوام کے تعاون سے کورونا وباپرقابوپائیں گے،سابق حکمرانوں نے شعبہ صحت کو یکسر نظر انداز کیا، سابق دورمیں شعبہ صحت کوکبھی ترجیح نہیں دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کارویہ مایوس کن ہے،حکومت کے کورونا کنٹرول کیلئے اقدامات کر رہی ہے ، پی ڈی ایم جلسوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے ،منفی سیاست کرنے والے ہوش کے ناخن لیں ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ حکومت کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائے گی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -