العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز ، نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیلوں پر تحریری حکمنامہ جاری 

العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز ، نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیلوں پر تحریری ...
العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز ، نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیلوں پر تحریری حکمنامہ جاری 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیلوں پر اسلام آبادہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے کہاکہ نوازشریف کے اشتہارات اخبارات میں شائع کئے گئے ،نوازشریف کااشتہار رہائشگاہ اوراہم مقامات پر چسپاں کیاگیا،وفاق کے مطابق بذریعہ رائل میل بھیجا گیا طلبی اشتہارنوازشریف نے وصول کیا،عدالت نے کہاکہ نیب کے مطابق اصولی طورپر اشتہار بھیجنے اور چسپاں کرنے والوں کابیان ریکارڈکیاجائے۔

عدالت نے نوازشریف کااشتہارچسپاں کرنے والے ایف آئی اے افسر اعجاز احمد اور طارق کو 2 دسمبر کو طلب کرلیا،نوازشریف کااشتہار برطانیہ بھیجنے والے وزارت خارجہ کے افسر مبشرخان کو بھی طلب کرلیا،عدالت گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کافیصلہ کرے گی ،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی نے تحریری حکمنامہ جاری کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -