نجی کوریئر کمپنی کے دفتر پر چھاپہ، پارسل میں چھپائی گئی کیا چیز پکڑی گئی؟

نجی کوریئر کمپنی کے دفتر پر چھاپہ، پارسل میں چھپائی گئی کیا چیز پکڑی گئی؟
نجی کوریئر کمپنی کے دفتر پر چھاپہ، پارسل میں چھپائی گئی کیا چیز پکڑی گئی؟
سورس:   Pixabay

  

کراچی(ویب ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ساڑھے 7 کلو سے زائد ہیروئن قبضے میں لے لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف کارروائیاں کی گئیں، نجی کوریئرکمپنی کے دفترپر کارروائی کے دوران بیرون ملک پارسل کے ذریعے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے لندن کے لیے بک کروائے گئے پارسل میں موجود چوڑیوں میں ایک کلو 400گرام ہیروئن مہارت سے چھپائی تھی۔ ایک دوسری نجی کوریئر کمپنی پرکارروائی کے دوران پارسل سے 900گرام ہیروئن تحویل میں لی گئی،ہیروئن بچوں کے گارمنٹس میں چھپائی گئی تھی۔

ایک اورکارروائی کے دوران سپرہائی وے پر مشکوک کار سے 5کلو400 گرام ہیروئن برآمد کی گئی،جس کے دوران دوملزمان خان سلیم اورغلام ایوب کی گرفتاری کی گئی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -