اے این پی کی رہنما ثمر ہارون بلور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اے این پی کی رہنما ثمر ہارون بلور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
اے این پی کی رہنما ثمر ہارون بلور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

  

پشاور (ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی صوبائی ترجمان اور رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ثمر ہارون بلور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔رکن خیبرپختونخوا اسمبلی نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ علامات محسوس ہونے کے بعد ہی خود کو علیحدہ کر لیا تھا اور اب ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

ثمر بلور عوامی نیشنل پارٹی کی متحرک رہنما ہیں اور پشاور جلسے کے حوالے سے بھی کافی سرگرم رہی ہیں۔

22 نومبر کو پشاور جلسے کے موقع پر ثمر بلور نے بلاول اور مریم نواز کے ساتھ گروپ فوٹو کھنچوائی تھی، بلاول بھٹو بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور کورونا ایس او پیز اور عالمی پروٹوکولز کے اعتبار سے مریم نواز کو آئسولیٹ ہوجانا چاہیے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -