” مجھے ایسا لگا جیسے میں ابو سے ملی ہوں “ مریم نواز نے ٹویٹر پر نہایت جذباتی پیغام جاری کر دیا 

” مجھے ایسا لگا جیسے میں ابو سے ملی ہوں “ مریم نواز نے ٹویٹر پر نہایت جذباتی ...
” مجھے ایسا لگا جیسے میں ابو سے ملی ہوں “ مریم نواز نے ٹویٹر پر نہایت جذباتی پیغام جاری کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لان)سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ محترمہ بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی جاتی امراءپہنچا دیا گیاہے تاہم گزشتہ شام جب شہبازشریف جیل سے پیرول پر رہائی کے بعد جاتی امراءمیں نوازشریف کی رہائشگاہ پہنچے تو اس موقع پر نہایت جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شہبازشریف کی جاتی امراءآمد کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گاڑی سے اتر کر آتے ہیں اور گھر میں موجود افراد سے ملتے ہیں اس دوران مریم نوازشریف بھی اپنے چاچا کے گلے لگتی ہیں اور پیار لیتی ہیں ، مریم نوازشریف نے شہبازشریف سے ملتے ہوئے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے نہایت جذباتی پیغام بھی لکھا ۔ ان کا کہناتھا کہ مجھے ایسا لگا کہ ” مجھے ایسا لگا جیسے میں ابو سے ملی ہوں “ ۔


اس جذباتی پیغام کے پیچھے ایک لمبی جدائی جس کا تقریباً ایک سال سے زائد عرصہ سے مریم نواز سامنا کررہی ہیں کیونکہ ان کے والد نوازشریف علاج کی غرض سے لندن میں ہیں اور مریم نواز ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث ان سے ملنے نہیں جا سکیں ۔


 بیگم شمیم اختر کا جسد خاکی غیر ملکی پرواز 259 کے ذریعے لاہور منتقل کیا گیا، بیگم شمیم اختر 22 نومبر کو لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔ شریف برادران کی والدہ کو جاتی امرا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔خاندانی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نماز جنازہ اور تدفین سمیت تمام معاملات کی خود نگرانی کرینگے۔ٹیلی فونک رابطے میں نواز شریف نے شہباز شریف کو بتایا کہ والدہ کی میت کے ساتھ بہن، بہنوئی اور دیگر رشتے دار آ رہے ہیں۔ نواز شریف نے بھائی کو اپنی صحت کا خیال رکھنے کی بھی ہدایت کر دی۔یاد رہے حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 27 نومبر سے یکم دسمبر تک رہا کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -