اسلام آبادہائیکورٹ کا کاون ہاتھی اور2 ریچھوں کی بیرون ملک منتقلی کی رپورٹ طلب کرلی

اسلام آبادہائیکورٹ کا کاون ہاتھی اور2 ریچھوں کی بیرون ملک منتقلی کی رپورٹ ...
اسلام آبادہائیکورٹ کا کاون ہاتھی اور2 ریچھوں کی بیرون ملک منتقلی کی رپورٹ طلب کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کاون ہاتھی اور2 ریچھوں کی بیرون ملک منتقلی کی رپورٹ طلب کرلی،کاون اور ریچھوں کی منتقلی کے بعد21 دسمبر کورپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی، چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے کہاہے کہ کاون کی ریٹائرمنٹ اسکی تنہائی اور درد بھری کہانی کی ”ہیپی اینڈنگ“ہو گی ،کاون کے بیرون ملک سفر کیلئے یہ عدالت نیک خواہشات کااظہار کرتی ہے ،اسلام آباد نے کہاہے کہ عدالت کو بتایا گیاکہ صدر پاکستان بھی کاون کو الوداع کہنے گئے،کاون اورریچھ پنجروں میں بند کرنے کیلئے پیدا نہیں ہوئے تھے ۔