نواز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری کا مطالبہ لے کر درخت پر چڑھنے والا شخص خود گرفتار، تھانے منتقل

نواز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری کا مطالبہ لے کر درخت پر چڑھنے ...
نواز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری کا مطالبہ لے کر درخت پر چڑھنے والا شخص خود گرفتار، تھانے منتقل

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں نواز شریف اور ایاز صادق سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری کا مطالبہ لے کر درخت پر چڑھنے والا شخص خود گرفتار ہوگیا۔ پولیس نے کرین کے ذریعے نیچے اتار کر تھانے منتقل کردیا۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہربونیر کے رہائشی فضل یوسف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے درخت پر چڑھ کر خودکشی کی دھمکی دی۔ صحافیوں نے بڑی منت سماجت کی مگر ٹس سے مس نہ ہوا۔

سٹی مجسٹریٹ مرتضٰی چانڈیو اور پولیس حکام نے کرین پر چڑھ کر فضل یوسف سے بات چیت کی اور نیچے اتار لیا۔ نیچے اترنے پر صحافیوں نے فضل یوسف سے احتجاج کی وجہ پوچھی۔ تب جا کر معاملہ کھلا۔ اس نے بتایا کہ دس دن ہو گئے ادھر بیٹھا ہوں۔ کسی نے پوچھا نہیں۔ اس لئے درخت پر چڑھ گیا۔

صحافی نے پوچھا کہ آپ کا مطالبہ کیا ہے۔ فضل یوسف نے جواب دیا کہ نواز شریف، ایاز صادق اور الطاف حسین کو گرفتار کرو۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -