رابی پیرزادہ کھلے آسمان تلے مصوری کرنے پر مجبور کیوں؟ وجہ بتادی

رابی پیرزادہ کھلے آسمان تلے مصوری کرنے پر مجبور کیوں؟ وجہ بتادی
رابی پیرزادہ کھلے آسمان تلے مصوری کرنے پر مجبور کیوں؟ وجہ بتادی

  

لاہور (ویب ڈیسک) گزشتہ سال شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ کھلے آسمان تلے مصوری کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔

شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ کر اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے والی رابی پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ کھلے آسمان تلے مصوری کرتی نظر آرہی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’ان کے گھر صبح سے بجلی نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ مجبوراََ کھلے آسمان تلے مصوری کررہی ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’آج گھر سے باہر مصوری کرتے ہوئے احساس ہوا کہ اگر اللّہ تعالیٰ ہمیں سورج کی روشنی، گرمی، ہوا اور آکسیجن کا بل بھیج دیتے تو ہم کیا کرتے۔‘

مزید :

تفریح -