جیل روڈپرکالے شیشوں والی گاڑی کو روکنا وارڈن کو مہنگا پڑ گیا،تشویشناک ویڈیو سامنے آگئی

جیل روڈپرکالے شیشوں والی گاڑی کو روکنا وارڈن کو مہنگا پڑ گیا،تشویشناک ویڈیو ...
جیل روڈپرکالے شیشوں والی گاڑی کو روکنا وارڈن کو مہنگا پڑ گیا،تشویشناک ویڈیو سامنے آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جیل روڈپرکالے شیشوں والی گاڑی کو روکنا وارڈن کو مہنگا پڑ گیا،شہری نے گاڑی روکنے کے بجائے ٹریفک وارڈن پرچڑھادی ،سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کے حکم پر نامعلوم کار سوار کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق جیل روڈپرقانون کی خلاف ورزی پرشہری کوروکنا مہنگا پڑگیا ،شہری نے گاڑی روکنے کے بجائے ٹریفک وارڈن پرچڑھادی ،ٹریفک وارڈن وسیم گاڑی کے بونٹ پر اپنے آپ کوبچانے کی کوشش کرتارہا،ٹریفک وارڈن کے روکنے پرشہری نے گاڑی دوڑادی ،سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کے حکم پر نامعلوم کار سوار کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،سید حما دعابد نے کہاکہ کارسوار کی ٹکر سے وارڈن محفوظ رہا ،سیف سٹی کیمروں کی مدد سے کار سوار کی تلاش جاری ہے، سی ٹی اولاہور نے کہاکہ وارڈنز کیخلاف ایسا رویہ ناقابل برداشت ہے ،قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -