وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر"نیاپاکستان منزلیں آسان"پروگرام کے دوسرے مرحلے کاآغاز

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر"نیاپاکستان منزلیں آسان"پروگرام کے دوسرے مرحلے ...
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر"نیاپاکستان منزلیں آسان"پروگرام کے دوسرے مرحلے کاآغاز کردیاگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ 14 ارب روپے سے دیہی علاقوں میں سڑکیں بنائی جائیں گی،دوردرازدیہی علاقوں کی 1076 کلومیٹرسڑکیں تعمیرہوں گی،154 دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاکہناہے کہ دیہی سڑکوں کی تعمیرسے منڈیوں تک رسائی بہتر ہوگی،کاشتکار کو فصل بروقت اور باآسانی مارکیٹ تک پہنچانے میں مدد ملے گی ،سڑکوں کی تعمیر سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پہلے مرحلے میں 1236 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی گئی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -