حکومت سٹیل ملز ملازمین کی جبری برطرفی کا فیصلہ واپس لے،پیپلزپارٹی 

حکومت سٹیل ملز ملازمین کی جبری برطرفی کا فیصلہ واپس لے،پیپلزپارٹی 
حکومت سٹیل ملز ملازمین کی جبری برطرفی کا فیصلہ واپس لے،پیپلزپارٹی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے سٹیل ملز ملازمین کی جبری برطرفی کافیصلہ واپس لینے کامطالبہ کردیا۔شیری رحمان نے ملازمین کی جبری برطرفی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم ہر ادارے کی نجکاری کر کے اپنی ناکامی چھپانا چاہتے ہیں، حکومت ملازمین کی جبری برطرفی کا فیصلہ واپس لے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینیٹرشیری رحمان نے کہاہے کہ سٹیل ملز کے 5 ہزارملازمین کی برطرفی کی مذمت کرتے ہیں، تباہی سرکارجبری برطرفی کرکے سٹیل ملزکوبیچ دےگی،روزگاردینے کے دعوے کرنیوالی سرکارلوگوں کوبیروزگارکررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملازمین کی جبری برطرفی کا فیصلہ وزیر اعظم کی کابینہ نے کیا، کورونا کے دوران لوگوں کو بے روزگار کرنا ظلم ہے، وزیراعظم ہر ادارے کی نجکاری کر کے اپنی ناکامی چھپانا چاہتے ہیں، حکومت ملازمین کی جبری برطرفی کا فیصلہ واپس لے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -